ٹوکیو26جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جاپان میں ذہنی طور پر معذور افراد کے ایک رہائشی مرکز میں ایک سابق ملازم نے چاقو سے حملہ کر کے انیس افراد کو قتل اور پچیس کو زخمی کر دیا۔ یہ جاپان میں گزشتہ کئی عشروں میں پیش آنے والا اجتماعی قتل کا سب سے بڑا واقعہ ہے۔ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کہا، تمام معذور انسانوں کو ختم کر دینا چاہیے۔جاپانی شہر ساگا میہارا سے منگل چھبیس جولائی کو ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق آج پیش آنے والے اس ہولناک واقعے پر پورا جاپان سکتے کی حالت میں ہے۔یہ کیفے جوشی کوسائی کہلاتے ہیں اور ان کی آڑ میں صرف جاپانی دارالحکومت ٹوکیو ہی میں ہزاروں اسکول طالبات کو پیسے کے لیے اپنا جسم بیچنے پر مائل کیا جاتا ہے۔ ٹوکیو سے ڈی ڈبلیو کے نامہ نگار جولین رائل کی رپورٹ۔بتایا گیا ہے کہ مشتبہ قاتل کی عمر 26برس ہے اور اس نے مبینہ طور پر اسی سال چند ماہ قبل یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ سینکڑوں معذار افراد کو قتل کر دے گا۔اے ایف پی نے لکھا ہے کہ ڈیڑھ درجن سے زائد معذور افراد کو چاقو سے کیے جانے والے حملوں میں قتل اور دو درجن سے زائد کو زخمی کرنے کے بعد اس ملزم نے ایک قریبی تھانے میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔جاپانی میڈیا کی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے کہا، یہ کام میں نے کیا ہے۔ تمام معذور انسانوں کو ختم کردیناچاہیے۔ساگا میہارا کا جاپانی شہر ملکی دارالحکومت ٹوکیو سے مغرب کی طرف واقع ہے اور اس کی آبادی سات لاکھ سے زائد ہے۔ ملزم کا نام ساتوشی اوئے ماتسُو بتایا گیا ہے، جو اس سال فروری تک ذہنی طور پر معذور افراد کے اسی رہائشی مرکز میں کام کرتا تھا، جہاں وہ منگل کے روز اس اجتماعی قتل کا نہ صرف مرتکب ہوا بلکہ بعد میں اس نے پولیس کے سامنے پیش ہوکراعتراف جرم بھی کر لیا۔ٹوکیو سے ملنے والی دیگر رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ معذوروں سے نفرت کرنے والے اس جنونی قاتل کے ہاتھوں زخمی ہونے والے 25افراد میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ شروع میں زخمیوں کی مجموعی تعداد45کے قریب بتائی گئی تھی، جو بعد میں کم کر کے 25کر دی گئی۔جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق یہ جنونی قاتل آج منگل کو علی الصبح ذہنی طور پر معذور افراد کے اس رہائشی مرکز کی پہلی منزل کی ایک کھڑکی توڑ کر اس عمارت میں داخل ہوا، جہاں اس نے پہلے ڈیوٹی پر موجود عملے کے ایک رکن کو باندھ دیا اور پھر ذہنی معذور مکینوں پر چاقو سے حملے شروع کردیے۔زخمیوں کو علاج کے لیے جن مقامی ہسپتالوں میں پہنچایا گیا، ان میں سے ایک ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق اکثر مقتولین کی گردنوں پر وار کیے گئے تھے، ان کی موت زیادہ خون بہنے سے ہوئی اور دیکھنے میں ایسا لگتا ہے کہ جلدی میں جیسے انہیں ذبح کیا گیا ہو۔
عرب اتحادی فوج کا ہیلی کاپٹر یمن میں گر کر تباہ ،حادثے میں دو سعودی ہواباز جام شہادت نوش کر گئے
صنعاء26جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)یمن میں آئیںی حکومت کی بحالی میں مددگار سعودی عرب کی قیادت میں عرب فوجی اتحاد کا ایک ہیلی کاپٹر یمن میں موسم کی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں دو سعودی ہواباز جام شہادت نوش کر گئے۔عرب اتحاد کے ایک بیان میں بتایاگیاکہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ہوابازوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ان میں ایک کیپٹن پائیلٹ ایمن الفیفی جبکہ دوسرے ہواباز کا نام فرسٹ لیفٹیننٹ محمد الحسن تھا۔ دونوں ہواباز سعودی عرب کی شاہی بری فوج کے ایوی ایشن ونگ سے تعلق رکھتے تھے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’ایس پی اے‘‘نے اتحادی فوج کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے امریکی ساختہ اپاچی ہیلی کاپٹر موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔بیان کے مطابق دونوں ہواباز یمن کے علاقے مارب میں ایک آپریشنل مہم پر تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر خراب موسم میں گھر گیا۔